مہر خبررساں ایجنسی نے الحرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبہ نے سعودی عرب سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متدحہ کے انسانی حقوق ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی، شہری اور سیاسی حقوق کے سلسلے میں ابھی تک اصلاحات انجام پذیر نہیں ہوئی ہیں۔ ترمجان نے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع کے سلسلے میں سعودی عرب نے کئی افراد کو قید کررکھا ہے۔ اس سے قبل ایمنسٹی انرنیشنل نے بھی سعودی عرب سے کہا تھا کہ وہ سیاسی اور مدنی حقوق کے سلسلے میں گرفتار افراد کو فوری طور پر آزاد کردے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبہ نے سعودی عرب سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1882719
آپ کا تبصرہ